پاکستانی فلم دیکھ کر عمران عباس کے سر میں درد ہونے لگا

پاکستانی فلم دیکھ کر عمران عباس کے سر میں درد ہونے لگا

فلم کی کہانی بہت بری ،برے اندازمیں فلمایاگیا ،ڈریسنگ بھی ناقص تھی :اداکار

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار عمران عباس نے کہاہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایک نئی پاکستانی فلم دیکھنے کے دوران انہیں شدید سر درد ہوا،سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں عمران عباس نے اس بات پر بھی شکر ادا کیا کہ وہ اس فلم کا حصہ نہیں تھے ۔اداکارنے نئی فلم کا نام اور کاسٹ کا ذکرکئے بغیر فلم کی کہانی، فوٹوگرافی، ڈریسنگ اور میک اپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کاکہنا تھا کہ انہیں تین گھنٹے کی فلم دیکھنے کے دوران احساس ہوا کہ انہوں نے اپنا وقت ضائع کردیا،فلم کی کہانی بہت بری تھی، برے انداز میں فلمایا گیا اور فنکاروں کی ڈریسنگ بھی ناقص تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں