رابی پیرزادہ کی خودکشی ،والدنے خبروں کی تردیدکردی

رابی پیرزادہ کی خودکشی ،والدنے خبروں کی تردیدکردی

غیراخلاقی ویڈیوز پر گلوکارہ تنقیدکی زد میں ،کئی لوگ ان کی حمایت میں آگئے

لاہور( آن لائن) گلوکارہ رابی پیرزادہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے بیٹی کی خود کشی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ گلو کارہ رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز نے تہلکہ مچادیا تھا ، گزشتہ روز انہوں نے اپنی ایک زخمی حالت میں فوٹو گڈبائے کے پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی ، جس کے بعد ان کے خودکشی کرنے کی خبریں زیر گردش ہیں ۔ گلوکارہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رابی پیرزادہ بالکل ٹھیک ہے اورایسی پھیلائی گئی تمام خبریں جھوٹ پرمبنی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں