شاہ رخ کی 54ویں سالگرہ ،برج خلیفہ پر روشنی کرکے مبارکباد

شاہ رخ کی 54ویں سالگرہ ،برج خلیفہ پر روشنی کرکے مبارکباد

بالی ووڈکے بے تاج بادشاہ کو سوشل میڈیا پر دنیابھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول

دبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان کا نام ہمیشہ کامیابی کے بُرج پر رہتا ہے تاہم ان کے پرستار نے اُن کی سالگرہ کے موقع پر ان کا نام دبئی کے بُرج خلیفہ پر بھی روشن کر دیا۔کنگ خان کو 54 ویں سالگرہ کے موقع پر دُنیا بھر سے مبارک باد دی جا رہی ہے جس کیلئے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم کو استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ ایک مداح نے برج خلیفہ پر ’’ شاہ رخ خان کو سالگرہ مبارک ہو‘‘ کے الفاظ روشن کردئیے ،ان مناظر کو مختلف ممالک سے آئے ہوئے سیاحوں سمیت اماراتی شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے کیمروں میں محفوظ کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں