سنی دیول پاکستان آنے پرخوش،پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ
امن کی نئی شروعات ہوئی ،چاہتاہوں سب اسی طرح پیار و محبت کیساتھ رہیں :اداکار
نئی دہلی(این این آئی) اپنی فلموں میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اداکار سنی دیول حقیقی زندگی میں پاکستان اور پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے ۔ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر پاکستان آنے والے سنی دیول بالی ووڈ میں ’’غدر‘‘ اور ’’بارڈر‘‘ جیسی پاکستان مخالف فلموں میں کام کرچکے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جانا بہت اچھا رہا، وہاں سب لوگوں نے بہت ڈھیر سارا پیار دیا۔ یہ امن کی نئی شروعات ہوئی ہے اورمیں چاہتاہوں کہ سب اسی طرح پیار و محبت کے ساتھ رہیں۔