جنگ کی حامی تھی نہ ہوں اور نہ کبھی ہوں گی :پریانکا چوپڑا

جنگ کی حامی تھی نہ ہوں اور نہ کبھی ہوں گی :پریانکا چوپڑا

ہمیشہ اپنے فن اور تخلیقات کو انسان دوستی اور امن کیلئے استعمال کیا:بھارتی اداکارہ

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ ادا کارہ پریانکا چوپڑا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی شدید مخالفت کر تے ہوئے واضح کیا ہے کہ جنگ کی حامی تھی نہ ہوں اور نہ کبھی ہوں گی۔یونیسیف کی سفیر برائے خیر سگالی پریانکا چوپڑا نے خود کوامن کا حامی قرار دیا۔ ایک انٹرویومیں پریانکاچوپڑانے کہاکہ کبھی بھی جنگ کی حمایت کا کوئی بیان نہیں دیا اور میرے ماضی کے تمام کام اور بیانات کو دیکھا جائے تو بھی اس بات کا علم ہو جائے گا کہ میں کبھی بھی جنگ کی حمایتی نہیں رہی۔ میں نے ہمیشہ اپنے فن اور تخلیقات کو انسان دوستی اور امن کیلئے استعمال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں