جہلم‘گستاخ رسول کی عدم گرفتاری کیخلاف ہڑتال ،مظاہرے

جہلم‘گستاخ رسول کی عدم گرفتاری کیخلاف ہڑتال ،مظاہرے

ریلی میں خواتین کی بھی شرکت، سکیورٹی کے سخت انتظامات ، 6مظاہرین گرفتار ملزم کوفوری گرفتار نہ کیا گیاتو احتجاج صوبہ بھر میں پھیل جائیگا،علماء کا خطاب

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جہلم(نمائندہ دنیا)گستاخ رسول ؐ کی عدم گرفتاری کے خلاف جہلم شہر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کی گئی، ضلع کی مذہبی جماعتوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ،پولیس کی بھاری نفری شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر تعینات رہی، 6مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ، گستاخ رسولؐ سینیٹری ورکر جارج ناز کی عدم گرفتاری کے خلاف مذہبی جماعتوں نے نماز جمعہ کے فوراً بعد پرامن احتجاجی ریلی نکالی،ریلی میں سیکڑوں مرد وخواتین نے شرکت کی، مقررین نے کہا کہ مسیحی برادری نے سانحہ جوزف کالونی کے خلا ف جہلم میں احتجاجی مظاہرہ کیاجس کی قیادت سینیٹری ورکر جارج ناز نے کی اور ریلی میں جوبینرز لہرائے گئے اس پر گستاخانہ نعرے تحریر تھے ، اس وقت کے ڈی پی او جہلم نے سینیٹری ورکر کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کرایا لیکن انتظامیہ نے مقدمہ درج ہونے کے باوجود نامزد ملزم کو گرفتار کیا اور نہ ہی چالان عدالت میں جمع کرایا ،احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے ضلعی صدر صاحبزادہ سید خلیل حسین کاظمی ودیگر علماء کرام نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے نامزد ملزم کوفوری گرفتار نہ کیا تو ہمارا پرامن احتجاج پنجاب بھر میں پھیل جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔پولیس ذرائع کے مطابق نامزد ملزم جارج ناز چکوال کے تھانہ صدر میں بھی ایک مقدمے میں اشتہاری ہے لیکن بااثر ہونے کی وجہ سے مقامی انتظامیہ گرفتار کرنے سے گریزاں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں