دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازعہ رن آؤٹ

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازعہ رن آؤٹ

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازعہ رن آؤٹ دے دیا گیا۔بنگلادیشی کپتان مہدی حسن میراز سپورٹس مین سپرٹ بھول گئے ۔

مہدی حسن کی گیند پر محمد رضوان نے سامنے شاٹ کھیلا۔ گیند بولر کے پاؤں سے ٹکرائی۔ سلمان علی آغا نے کریز سے باہر رہتے ہوئے گیند مہدی حسن کو دینے کی کوشش کی لیکن مہدی حسن نے سلمان سے پہلے گیند اٹھائی اور وکٹوں پر مار دی۔ امپائر نے رن آؤٹ قرار دے دیا۔ پویلین لوٹتے ہوئے سلمان علی آغا کا شدید غصے کا اظہار کیا، جس پر بنگلادیشی وکٹ کیپر لٹن داس بھی ناراض دکھائی دئیے ۔محمد رضوان، امپائر اور ساتھی کھلاڑیوں نے سمجھا بجھا کر اُن کا غصہ ٹھنڈا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں