نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ،سیالکوٹ اور ملتان ریجن نے میچز جیت لیے

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ ،سیالکوٹ اور  ملتان ریجن نے میچز جیت لیے

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے چھٹے روز سیالکوٹ ریجن اور ملتان ریجن نے بڑے مارجن سے اپنے میچز جیت لیے ۔

پہلے میچ میں سیالکوٹ نے دفاعی چیمپئن لاہور بلوز کو 110 رنز سے شکست دی۔لاہور بلوز 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 14 اعشاریہ دو اوورز کا سامنا کرتے ہوئے صرف 100 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سیالکوٹ کے کپتان اسامہ میر نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرے میچ میں ملتان نے کراچی بلوز کو 74 رنز سے شکست دی۔ ملتان نے 201 رنز بنائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں