تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان
سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما فیصل صالح حیات کا تحریک انصا ف میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔ باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں ہوگا ۔پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج جھنگ میں فیصل صالح حیات کی رہائشگاہ پر جائیں گے
لاہور( سپیشل رپورٹر )اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی باقاعدہ دعوت دیں گے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے فیصل صالح حیات ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کریں گے تاہم وہ تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان آئندہ چند روز میں کر سکتے ہیں ۔