ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والا مسلح شخص گرفتار

 ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والا مسلح شخص گرفتار

تلاشی کے دوران گاڑی سے ایک رائفل، دو پستول اور درجنوں گولیاں برآمد مشتبہ شخص رونی یورڈریکس وینزویلا کا شہری ،غیرقانونی امریکا میں داخل ہوا تھا

واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں) امریکی سیکرٹ سروس نے وائٹ ہاؤس کے قریب صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے مسلح شخص کو گرفتار کر لیا۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق مشتبہ شخص رونی یورڈریکس گوانیپا چرینوس وینزویلا کا شہری ہے ، جو مبینہ طور پر غیرقانونی طور پر امریکا میں داخل ہوا تھا۔حکام کے مطابق سیکرٹ سروس اہلکاروں نے وائٹ ہاؤس کے قریب ایک مشکوک گاڑی میں سوار شخص کو روکا تو اس نے بتایا کہ اسے ذہن میں آوازیں سنائی دے رہی تھیں جو اسے واشنگٹن آکر صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کا کہہ رہی تھیں۔

تلاشی کے دوران گاڑی سے ایک رائفل، دو پستول اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ گاڑی چوری شدہ بھی تھی۔ ملزم کو اسلحہ رکھنے ، چوری شدہ گاڑی استعمال کرنے اور مسروقہ سامان رکھنے سمیت متعدد الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ وہ اس وقت امریکی مارشل سروس کی تحویل میں ہے ۔سیکرٹ سروس کے ڈائریکٹر شان کرن نے اہلکاروں کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے وائٹ ہاؤس کو درپیش سکیورٹی خطرات کی سنگینی ظاہر ہوتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...