اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی کا رجحان

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی کا رجحان

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی کا رجحان حصص کی قیمتیں بڑھنے سے سرمایہ کاروں کے 520ارب بحال ہوگئے

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی کا رجحان رہا، حصص کی خریداری میں اضافے اور سرمایہ کاروں کی بھرپور سرگرمیوں کے باعث مارکیٹ میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 7 ہزار 478 پوائنٹس بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 4.47 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 73 ہزار 887 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں کے 520 ارب روپے بحال ہوگئے جبکہ مارکیٹ کی مجموعی مالیت میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا دوسری جانب ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باعث مارکیٹ کیپٹلائزیشن 520 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 909 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا، انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 76 ہزار 604 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 66 ہزار 989 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پورے ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 142 ارب روپے مالیت کے 4 ارب 28 کروڑ حصص کے سودے ہوئے ۔ حصص کی قیمتوں میں اضافے اور انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کی بہتری نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی اور کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...