نیسلے ، پلاٹینم ایکویٹی کے مشترکہ کاروباری منصوبے کی منظوری

نیسلے ، پلاٹینم ایکویٹی کے مشترکہ کاروباری منصوبے کی منظوری

مجوزہ انتظام کے تحت متعلقہ کاروبار لکسمبرگ میں کمپنی کومنتقل ہوگا، سی سی پی

اسلام آباد(آن لائن)کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے جائزے کے بعد نیسلے اور پلاٹینم ایکویٹی کے زیرِ کنٹرول کمپنی فارورڈ ون کے مشترکہ کاروباری منصوبے کی منظوری دیدی، جس میں مختلف ممالک میں نیسلے کا پانی اور مشروبات کا کاروبار شامل ہے ۔مجوزہ انتظام کے تحت متعلقہ کاروبار لکسمبرگ میں قائم کمپنی کو منتقل کیا جائے گا، جس میں فارورڈ ون حصص حاصل کرے گی۔ یوں نیسلے اور فارورڈ ون کو مشترکہ کنٹرول حاصل ہوگا۔ پاکستان میں نیسلے کے پانی کا کاروبار بھی تنظیمِ نو کے ذریعے اس منصوبے کا حصہ بنے گا۔کمیشن نے پاکستان میں بوتل بند پانی کی مارکیٹ کا جائزہ لیا اور پایا کہ خریدار گروپ اور متعلقہ کاروبار کے درمیان افقی یا عمودی کاروباری اشتراک نہیں۔ اس لیے سودے سے موجودہ مارکیٹ حصص تبدیل نہیں ہونگے، نہ موجودہ حریفوں کی مسابقت میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔ سی سی پی کے مطابق منصوبے سے مسابقت میں خاطرخواہ کمی یا غالب حیثیت قائم یا مضبوط ہونے کا امکان نہیں، لہٰذا اسے کمپٹیشن ایکٹ2010 کے تحت منظور کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...