فباٹی:صنعتی یونٹس کی انسپکشن سے متعلق حکومتی فیصلہ مسترد

فباٹی:صنعتی یونٹس کی انسپکشن سے متعلق حکومتی فیصلہ مسترد

بے جاسرکاری مداخلت، کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا ہوگی، رضا حسین

کراچی(کامرس رپورٹر)فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (فباٹی) نے صنعتی یونٹس کی سالانہ انسپکشن کے لیے الیکٹرک انسپکٹریٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ فباٹی کے صدر سید رضا حسین نے کہا ہے کہ صنعتی یونٹس کی سالانہ انسپکشن کا فیصلہ بے جا سرکاری مداخلت اور کاروباری سرگرمیوں میں غیر ضروری رکاوٹ پیدا کرنے کے مترادف ہے ، صنعتی شعبہ پہلے ہی مہنگی بجلی، گیس اور بھاری ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے ایسے میں مزید سرکاری انسپکشن اور انتظامی پابندیاں عائد کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صنعتی شعبے کو الیکٹرک انسپکٹریٹ کی انسپکشن سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور بجلی کی تنصیبات کی جانچ پڑتال کا دائرہ کار صرف کمرشل عمارتوں تک محدود رکھا جائے ، سید رضا حسین کا کہنا تھا کہ صنعتی یونٹس کی بار بار انسپکشن سے نہ صرف صنعتکاروں کو انتظامی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ پیداواری سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس سے کاروباری لاگت میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ صنعتی شعبے پر نئے ضابطے اور غیر ضروری پابندیاں عائد کرنے کے بجائے پہلے سے موجود مشکلات کم کرے تاکہ صنعتوں کو سازگار کاروباری ماحول میسر آسکے ، صدر فباٹی نے مطالبہ کیا کہ صنعتی یونٹس کو الیکٹرک انسپکٹریٹ کی انسپکشن سے استثنیٰ دینے کے لیے سال 2003 کا نوٹیفکیشن دوبارہ بحال کیا جائے اور صنعتی شعبے کو مجوزہ سالانہ انسپکشن کے فیصلے سے فوری طور پر مستثنیٰ قرار دیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...