غزہ :شدیدبارش ، 70ہزار خیمے زیر آب، ہزاروں بے گھر

غزہ :شدیدبارش ، 70ہزار خیمے زیر آب، ہزاروں بے گھر

بارش سے خستہ حال دیواریں اور چھتیں گرگئیں، متعدد افراد زخمی امداد کیلئے 1500 کالز موصول،وسائل کی شدید کمی ہے :غزہ حکام

غزہ(اے ایف پی)جنگ سے تباہ حال غزہ میں موسلادھار بارش نے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات مزید بڑھا دیں، جہاں 70 ہزار خیمے زیر آب آگئے اور ہزاروں افراد بے آسرا ہوگئے ۔ فلسطینی حکام کے مطابق بارش سے درجنوں خستہ حال دیواریں اور چھتیں بھی گرگئیں، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا کہ امداد کے لیے رات بھر میں 1500 سے زائد کالز موصول ہوئیں، تاہم وسائل اور آلات کی شدید کمی ہے ۔ حکام نے عالمی برادری اور امدادی تنظیموں سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کو دو لاکھ عارضی مکانات اور بھاری مشینری درکار ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...