بجٹ منظوری سے قبل ہی سگریٹ پر اضافی ٹیکس کا نوٹی فکیشن
بجٹ منظوری سے پہلے ہی حکومت نے سگریٹ پر اضافی ٹیکس نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد (دنیا نیوز) بجٹ منظوری سے پہلے ہی حکومت نے سگریٹ پر اضافی ٹیکس نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ، آج سے ہی سگریٹ 15 سے 34 پیسے مہنگا ملے گا۔ وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی سے وفاقی بجٹ کی منظوری سے قبل ہی مختلف اشیاء پر ٹیکس نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرنا شروع کر دیا اور اس سلسلے میں حکومت نے سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت سستے سگریٹ پر 15 پیسے اور مہنگے سگریٹ پر 34 پیسے اضافی ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے ۔