زیادتی کیس:امدادی رقم سے حصہ نہ دینے پر پولیس دشمن

 زیادتی کیس:امدادی رقم سے حصہ نہ دینے پر پولیس دشمن

قصور کے اے ایس آئی عمران کمبوہ نے بیٹے پکڑ لیے ،نوٹس لیا جائے ،خاتون

قصور(نامہ نگار،خبر نگار)قصور زیادتی کیس میں متاثرہ بچی کے لواحقین کودی جانے والی پنجاب حکومت کی دس لاکھ امداد سے پولیس نے حصہ مانگنا شروع کردیا ،انکار پر دشمن بن گئی ،تفصیلات کیمطابق ایس ایچ اوتھانہ صدرمحمد اعظم سمیت اے ایس آئی عمران اور دیگر اہلکاروں کیخلاف قصور زیادتی کیس میں عاصمہ نامی کمسن متاثرہ بچی کی دادی جیجاں بی بی کی جانب سے درخواست کیمطابق وہ اپنے بیٹوں صابر،غلام حیدر،رانجھا اور محمد عاشق کے ساتھ تھانہ صدر کے علاقہ پیرووالا میں رہائش پذیر ہے ،صابر علی کی کمسن بیٹی کو قصور زیادتی کیس کے ملزم عمران نے اپنی حوس کا نشانہ بنایا تھا اور اسے بے ہوشی کی حالت میں زندہ پھینک کر فرار ہوگیا تھا،متاثرہ بچی کے لواحقین کو وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی جانب سے دس لاکھ کی امدادی رقم دی گئی ، تھانہ صدر میں تعینات اے ایس آئی عمران کمبوہ نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مختلف تفتیشی بہانوں سے انہیں تنگ کرنا شروع کررکھا ہے ،جیجاں بی بی کا مزید کہنا ہے کہ اے ایس آئی عمران کمبوہ تھانہ صدر کے ایس ایچ او محمد اعظم ڈھڈی کا نام لیکر امدادی رقم میں سے دو لاکھ روپے حصہ مانگ رہا ہے ،مختلف مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں،پولیس کے رویہ کے ڈر سے اے ایس آئی عمران کمبوہ کو 42ہزار روپے دے دیئے ،مزید رقم دینے سے انکار پر اے ایس آئی عمران نے بیٹوں پرمنشیات فروشی کے جھوٹے مقدمات درج کروانے شروع کردیئے ہیں ،گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا جس پر درخواست گزار جیجاں بی بی نے ڈی پی او قصور کو درخواست دیکر انصاف کی اپیل کی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں