اساتذہ کو عزت مآب کہہ کر مخاطب کیا جائے گا
سرکاری خط وکتابت میں بھی اسی لفظ کو لکھا جائے ،پنجاب حکومت کی ہدایت
خانیوال (اے پی پی ) اساتذہ کو عزت مَآب کہہ کر مخاطب کیا جائے ، پنجاب بھر کے اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اساتذہ کے عزت واحترام کے پیش نظر ان کو آئندہ سے عزت مَآب کہہ کر پکارا جائے اور سرکاری خط وکتابت میں بھی اسی لفظ کو لکھا جائے ، اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی عمل میں نہ لائی جائے ۔