کون بنے گا وعدہ معاف گواہ?

کون بنے گا وعدہ معاف گواہ?

صاف پانی اسکینڈل میں گرفتار سابق چیف ایگزیکٹو افسر وسیم اجمل کا وعدہ معاف گواہ بننے کا امکان ہے

(راحیل سید ) وسیم اجمل نے صاف پانی سکینڈل میں مبینہ کرپشن میں ملوث افراد کے بارے میں نیب کو اہم انکشافات کئے وسیم اجمل کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اہم شخصیات کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں ۔وسیم اجمل کو اس سے قبل اینٹی کرپشن نے صاف پانی کمپنی سکینڈل میں گرفتار کیا تھا ان سے تحقیقات بھی کی گئیں اور وہ کافی عرصہ تک جیل میں بھی موجود رہے اور اب اس کیس میں نیب نے انہیں گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وسیم اجمل اس کیس میں پہلے ہی بے شمار مصیبتوں کا شکار ہیں ان کے وعدہ معاف گواہ بننے کا امکان ہے اور دوران تحقیقات انہوں نے نیب کے تفتیشی افسران کو ایسے شواہد فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے جس سے پنجاب کی اہم شخصیت مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم اجمل کے دور میں ہی مہنگے داموں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کے ٹھیکے دیئے گئے ، کن اہم افراد کے دبائو پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارشات نظر انداز کی گئیں اور کس کے حکم پر ٹھیکے دیئے گئے اس بارے میں وسیم اجمل نے نیب کی ٹیم کو کچھ انکشافات کیے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اہم شخصیت کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں