جیالوں کی درخواستوں کو پڑھے بغیر ہی نوڈیرو ہاؤس کے باہرپھینک دیا گیا
بلاول بھٹو کی طرف سے پولنگ ایجنٹس کے عشائیہ میں کارکنان اپنی درخواستیں لائے تھے عشائیہ ختم ہونے پر کارکنان باہر نکلے تو درخواستوں کو پیروں تلے آتا دیکھ کر مایوس لوٹ گئے
لاڑکانہ (نمائندہ دنیا) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپنے انتخابی حلقے کے مرد و خواتین پولنگ ایجنٹس کے اعزاز میں نوڈیرو ہاؤس میں عشائیہ دیا گیا، اس دوران جیالے اپنے ہمراہ ملازمت سمیت دیگر مسائل پر مبنی درخواستیں ساتھ لائے جنہیں گیٹ کے باہر وصول کیا جاتا رہا اور کارکنان کی عدم موجودگی پر تمام درخواستوں کو گیٹ کے پاس ہی پھینک دیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر جب کارکنان نوڈیرو ہاؤس سے باہر نکلے تو اپنی درخواستوں کو قدموں کی زینت بنتا دیکھ کر مایوس ہو گئے اور اپنی درخواستیں ڈھونڈتے دکھائی دیئے ۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ وہ پولنگ ایجنٹس اور جیالے ہیں،بلاول بھٹو کو دینے کے لیے درخواستیں لائے جنہیں ردی سمجھ کر پھینک دیا گیا۔