انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر گورنر سندھ پر جرمانہ

انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر گورنر سندھ پر جرمانہ

136کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار پر موٹر وے پولیس نے کلر کہار میں چالان کیا عمران اسماعیل خود گاڑی چلا رہے تھے ، جرمانہ ادا کرنے کے بعد روانہ ہوگئے

اسلام آباد (خبر ایجنسیاں) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹروے پولیس نے سندھ کے گورنر عمران اسماعیل کا چالان کردیا۔ گورنر سندھ کا چالان کلر کہار میں تیز رفتاری پر کیا گیا۔ ان کی گاڑی کی رفتار 136 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی اور گاڑی وہ خود چلا رہے تھے ۔ موٹر وے پولیس نے بتایا کہ سندھ کے گورنر نے جرمانہ ادا کیا اور روانہ ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں