حکومت نے اورنج لائن ٹرین کا ٹکٹ 40 روپے رکھنے کی تجویز دیدی

 حکومت نے اورنج لائن ٹرین کا ٹکٹ 40 روپے رکھنے کی تجویز دیدی

پنجاب حکومت سالانہ 6 ارب سبسڈی دے گی تو اورنج ٹرین چل سکتی ہے ، محکمہ ٹرانسپورٹ زیادہ سبسڈی نہیں دے سکتے ،محکمہ خزانہ نے ٹکٹ 50روپے رکھنے کی سفارش کر دی

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )حکومت نے اورنج لائن ٹرین کا ٹکٹ 40 روپے رکھنے کی تجویز دیدی ۔سالانہ اربوں روپے سبسڈی دینے کی بھی تجویز دیدی گئی ہے ۔ اورنج لائن ٹرین منصوبہ پرعوام کتنے میں سفر کرے گی ،تجاویز سامنے ا ٓگئیں ۔اورنج لائن ٹرین پر عوام کو 27 اعشاریہ ایک کلومیٹر سفر صرف 40روپے میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے ۔ پنجاب حکومت کے اعلیٰ سطح کے ہونیوالے اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے یہ تجویز دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت سالانہ 6 ارب روپے سبسڈی دے گی تو اورنج ٹرین چل سکتی ہے ۔سبسڈی نہ دینے کی صورت میں ٹکٹ مہنگا کرنا ہو گا اس پر محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ۔ محکمہ خزانہ پنجاب کی ٹکٹ 50 روپے رکھنے کی سفارش ،زیادہ سبسڈی نہیں دے سکتے ۔ آئندہ ہونیوالے اجلاس میں محکمہ خزانہ پنجاب سے مشاورت کر کے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں