پنجاب حکومت نے انفارمیشن کا الگ کلچرکا الگ صوبائی وزیر بنادیا
پنجاب حکومت نے انفارمیشن کا الگ جبکہ کلچرکا الگ صوبائی وزیر بنادیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان کو صرف وزارت اطلاعات کااضافی قلمدان سونپا ہے
لاہور(محمد حسن رضا سے )پنجاب حکومت نے انفارمیشن کا الگ جبکہ کلچرکا الگ صوبائی وزیر بنادیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان کو صرف وزارت اطلاعات کااضافی قلمدان سونپا ہے جبکہ کلچرکی وزارت کا اضافی قلمدان میاں اسلم اقبال کے پاس ہے ۔آئندہ چند روز میں پنجاب کلچر کی وزارت صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کو دئیے جانے کا امکان ہے ۔ ماضی میں جب فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات اور کلچر کا قلمدان سونپا گیا تھا تو ان کی جانب سے متعدد سینئر فنکاروں اور اداکاروں سے متعلق کچھ بیانات سامنے آئے جس کی بدولت نہ صرف کلچرکے محکمے بلکہ حکومت پنجاب کی بھی بدنامی ہوئی تھی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے اب فیاض الحسن چوہان کو اطلاعات کی وزارت دی جبکہ کلچر کی وزارت کا چارج تاحال میا ں اسلم اقبال کے پاس ہے ۔