وزیراعظم کا فیصل جاوید’ شہباز گل احمد جواد کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ
وزیراعظم عمران خان نے حکومتی میڈیا ٹیم میں اضافہ کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید’ شہباز گل اورپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد(طارق عزیز)وزیراعظم عمران خان نے حکومتی میڈیا ٹیم میں اضافہ کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید’ شہباز گل اورپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا ہے ’مذکورہ تینوں رہنما مرکز میں حکومت ،تحریک انصاف کی پالیسیوں اور فیصلوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ کرپشن پر اپوزیشن جماعتوں کو ٹف ٹائم دیں گے ’ ذرائع کے مطابق اپوزیشن رہنمائوں بالخصوص شہباز شریف’ خواجہ آصف’ احسن اقبال کے خلاف نیب مقدمات اور انکوائریاں کھلنے پر فیصل جاوید’ شہباز گل اور احمد جوادپر مشتمل تازہ دم ٹیم اتاری جارہی ہے جو اپوزیشن رہنمائوں کی کرپشن کیخلاف میڈیا میں مہم چلائے گی ۔ وزیراعظم کاکرپشن کے خلاف بیانیہ لے کر چلنا ان کا خصوصی ٹاسک ہوگا۔