دہری شہریت کیساتھ الیکشن لڑناقانوناً جرم :سپریم کورٹ
عبد الرئوف رند سیاست چھوڑ کر کوئی اور کام کریں:جسٹس قاضی امین کے ریمارکس
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ نے بلوچستان پی بی 47میں عبد الرئوف رند کی دہری شہریت پر نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔دوران سماعت جسٹس مشیرعالم نے کہا ایک ہی وقت میں پاکستان اور اومان دو ملکوں کی شہریت رکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیا گیا ہے ، دہری شہریت رکھتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینا قانوناً جرم ہے ۔ وکیل لطیف کھوسہ نے کہاعبد الرئوف رند نہ تو ادھر کا رہا ہے نہ ادھر کا۔ جسٹس قاضی امین نے کہا عبد الرئوف رند سیاست چھوڑ کر کوئی اور کام کریں۔عدالت نے کہا بعض حلقوں کی دیگر درخواستوں کے ساتھ اس کو سنا جائے گا بعد ازاں سماعت ملتو ی کر دی گئی ۔