عمران خان سیاسی خودکشی کرچکے استعفیٰ دے دینا چاہیے :جاوید ہاشمی

عمران خان سیاسی خودکشی کرچکے  استعفیٰ دے دینا چاہیے :جاوید ہاشمی

سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی خودکشی کرچکے ہیں اب انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے

ملتان(صباح نیوز)سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیاسی خودکشی کرچکے ہیں اب انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان استعفیٰ دے دیں تو ان کی تھوڑی عزت بچ جائے گی، وہ اسمبلیاں توڑے بغیر گھر چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ توقعات کے عین مطابق ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین بنتے اور ٹوٹتے رہے ہیں، ہماری معیشت کو سیاستدانوں نے تباہ کیا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ سنگین غداری کیس کی نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ کو دی جانی چاہیے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف پر کیس نواز شریف نے کیا اورسزا بھی انہیں کو مل رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں