پٹرولیم قیمتوں میں 15فروری سے قبل اضافہ نہیں ہوگا، مصدق ملک

پٹرولیم قیمتوں میں 15فروری سے قبل اضافہ نہیں ہوگا، مصدق ملک

اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت برائے پٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے میٹنگ ہوئی۔

 ملک میں 20روز کا پٹرول اور 25دن کے ڈیزل کا ذخیرہ موجود ہے ، لوگ پٹرول ذخیرہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ آئی ایم ایف مذاکرات کا پٹرول کی قیمتوں سے کوئی تعلق نہیں۔مصدق ملک نے کہاکہ جو پٹرول پمپ محدود مقدار میں سپلائی دے رہے ہیں ان کی نشاندہی ضروری ، ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔وزیر مملکت نے کہاکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے میٹنگ ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں