دیرینہ دشمنی کا بدلہ ،40سالہ شخص کوقتل کر دیا گیا

 دیرینہ دشمنی کا بدلہ ،40سالہ شخص کوقتل کر دیا گیا

بھیرہ(نامہ نگار )دیرینہ دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں 40سالہ شخص جاں بحق ہو گیا، بتایا گیا ہے کہ نواحی قصبہ داخلی چاوہ کا محمد اکبر کھیتوں میں مویشوں کیلئے چارہ کاٹ رہا تھا کہ۔۔۔

 مبینہ طور پر رستم وغیرہ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس پر فائرنگ کر دی جس سے اکبر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا فریقین کے درمیان قتل کی پرانی دشمنی چلی آ رہی ہے بھیرہ پولیس نے ریسکیو 1122کے ہمراہ لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں