ناجائز تعلقات قائم کرنے سے منع کرنے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ناجائز تعلقات قائم کرنے سے منع  کرنے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ناجائز تعلقات قائم کرنے سے منع کرنے پر خاتون کو تشدد کو نشانہ بنادیاگیا۔

تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے محلہ رمضان آباد کی رہائشی نرگس نے پولیس کوبتایا کہ ملزم مجید کی جانب سے اسے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیا جارہا تھا۔ جسے انکار کرنے پر ملزم کی جانب سے اسے قابو کرلیاگیا اور تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں