اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں:ثانیہ مرزا

اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں  اکیلی ہی کافی ہوں:ثانیہ مرزا

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک ) بھارت کی سابق ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں۔

ثانیہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بتایا کہ انہوں نے بتایا کہ جب جب مجھے لوگوں نے کہا کہ لڑکی ہو، اتنے بڑے خواب نہیں دیکھو تو میں نے اسی خواب کو سچائی میں بدل کر ان لوگوں کو بتایا کہ میں اکیلی کافی ہوں۔ جب میں نے کہا مجھے ومبلڈن میں کھیلنا ہے تو انہوں نے ہنس کر اپنا ہاتھ اوپر کردیا اور میں نے جیت کر اپنا سر کیونکہ میں اکیلی کافی ہوں۔ چیمپئن بننے کے بعد جب ماں بننے کا موقع ملا تو دنیا نے میرے اس فیصلے پر بھی سوال اٹھایا، تو بس دوبارہ کورٹ میں انہیں اصلی کھیل دکھایا۔

 اور زور سے کہا اکیلی ہی کافی ہوں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں