یوم پاکستان پر 200سے زائد شخصیات میں سول اعزازات تقسیم

یوم پاکستان پر 200سے زائد شخصیات میں سول اعزازات تقسیم

اسلام آباد ،لاہور(سیا سی رپورٹر،سپیشل رپورٹر،نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک)یوم پاکستان پر ایوان صدر اور گورنر ہائوسز میں منعقدہ تقاریب میں 200سے زائد شخصیات کو صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر سول اعزازات سے نوازاگیا۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں سرتاج عزیز، میر حاصل خان بزنجو مرحوم، آنجہانی جسٹس (ر)رانا بھگوان داس، احمد غلام علی چھانگلہ (مرحوم)، صوفی غلام مصطفیٰ تبسم (مرحوم)، محمد قوی خان (مرحوم)، جہانگیر خان اور جان شیرخان شامل ہیں۔ ہلال پاکستان کا اعزاز رابن رافیل کو دیا گیا ہے جبکہ ہلال امتیاز کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر خواجہ عبدالحئی مرحوم ، انجینئرپروفیسر احمد فاروق بازئی، پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیرپاشا، حکیم رضوان حفیظ، ڈاکٹر راجہ علی رضاانور، رئیس احمد، امجد اسلام امجد مرحوم، احمد عارف نظامی مرحوم، مجیب الرحمن شامی، الطاف حسن قریشی، بلقیس بانو مرحومہ، محمد رمضان چھیپا، سردار احمد نواز سکھیرا، معروف افضل مرحوم، محمد طلحہ محمود، ہلال الرحمن، ڈاکٹر گوہر اعجاز، کیپٹن (ر) شیر عالم محسود مرحوم، جسٹس (ر) فضل کریم، سلطان علی الانا اور خواجہ مسعود اخترشامل ہیں جبکہ ڈاکٹرجیمزشیرا کو ہلال قائداعظم کے اعزاز سے نوازا گیا ہے ۔ ستارہ شجاعت کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں ملک محمد حسن، ملک گگڑائی مرحوم، ملک شمالی خان، فضہ طارق ملک مرحومہ، راجہ مصطفیٰ علی، محمد افضل شیخ، ساجد کیانی اور منصور احمد خان شامل ہیں۔ ستارہ امتیاز کا اعزاز شمع خالد مرحومہ، ڈاکٹر محمد افضل جاوید، ظفراللہ خان، ہمایوں خان مرحوم، پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، ڈاکٹر محمد شریف ملک، محفوظ الرحمن، فخرعالم، محمداختر المعروف ساغر صدیقی مرحوم، محمد ضیاء الدین مرحوم، محمد جاوید چودھری، ڈاکٹر انیس احمد، مولانا محمد حنیف جالندھری، وقار احمد ملک، سید مرتضیٰ محمود، امداد اللہ بوسال، مرزا اشتیاق بیگ، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا، میجر جنرل محمد اویس دستگیر، بریگیڈ یئر سلمان راشد حسین، محمد اقبال خان، عاصم علی خان، ثمینہ چگانی، ڈاکٹر محمد عامر ملک، بہروز سبزواری، انجینئر جاوید سلیم قریشی، ندیم اعجاز ملک، محمد طاہر رائے ، ریاض الدین شیخ اور طارق محمود نے حاصل کیا۔ صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ، انجم شاہین (المعروف انجمن)، تسکین ظفر، سید شمعون اشرف ہاشمی، پروفیسر جہانزیب نیاز خان مرحوم، محترمہ شاہدہ، عرفان محسود، ٹکا خان اور حافظ طاہر خلیل نے حاصل کیا۔

تمغہ شجاعت کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں عامر نواز خان شہید، محمد کامران شہید، شیر احمد عرف فیصل بلوچ، تنویر حسین توینو، امجد احمد شیخ، مظہر نواز شیخ، بشیر احمد بروہی، ذیشان احمد، نوید احمد، ضیاء الرحمن، جاویداللہ (شہید)، آئی جی اسلا م آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان، سہیل ظفر چٹھہ، صادق شاہ، راجہ محمد ماجد، مبشر سلیم، منہاس احمد خان، اعجاز حفیظ، عقیل احمد صدیقی، وسیم احمد خان اور محمد بلال راجہ شامل ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو خدمات عامہ کے شعبہ میں ان کی کاوشوں پر تمغہ امتیاز کا اعزاز عطا کیا گیا، تمغہ امتیاز کا اعزازحاصل کرنے والی دیگر شخصیات میں اسد بگلہ، جہاں آراء، ڈاکٹر عظمیٰ بتول، ڈاکٹر رضوان اپل، پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق، ڈاکٹر سید عباس رضا، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر ڈاکٹر ظہورالحق، ڈاکٹر ثمرین حسین، رستم علی لون (چارلی)، عارف خان المعروف ارباز خان، نگار نذر، قاری ڈاکٹر اکرام اللہ محسن، بسمہ معروف، کرسٹینا وان سپرلنگ آفریدی، صائمہ سلیم، سمیرا اعظم، شہزاد افضل خان، میجر محمد علی تحسین، میجر عاطف نوید، عامر الیاس رانا، صالح عظیم،انصاف شاہ مرحوم، امین ہاشوانی، خالد محمود، خواجہ عدنان ظہیر، احمد فاروق، عمران رسول، ندیم اختر شیرازی، محمد طاہر اکبر اعوان، سیدعلی حسنین حسین، ڈاکٹر شاہد مسعود خان، خانسہ ماریا اور ڈاکٹر آصف بشیرشامل ہیں۔ تمغہ خدمت کا اعزاز چودھری پرویز اقبال لوسر کو دیا گیا۔ تقریب میں خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی، وفاقی وزراء ، سول و فوجی حکام سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی،گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پنجاب کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اعلیٰ کارکردگی کی حامل40 شخصیات میں سول اعزازات تقسیم کئے ۔گورنر پنجاب نے جن 12 شخصیات کو ستارہ امتیاز کے اعزازات سے نوازا ان میں توقیر احمد ناصر کو شعبہ اداکاری ،پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کو شعبہ تعلیم،ریاض شاہد مرحوم کو شعبہ فنون اور شو بز ، چودھری شافع حسین کو شعبہ کھیل(کبڈی)،بابر اعظم کو شعبہ کھیل(کرکٹ)،عطا الرحمن مرحوم کو شعبہ صحافت،علامہ ثاقب رضا مصطفائی کو شعبہ مذہبی سکالر،عبدالرؤف روفی شعبہ نعت خوانی،ڈاکٹر اشرف طاہر شعبہ لیبارٹریز،محمد شفیع المعروف شاکر شجاع آبادی کو شعبہ ادب و شاعری،ڈاکٹر محمد عقیل بابری اور ڈاکٹر محمد سعید خان شعبہ طب شامل ہیں۔

اسی طرح جن14شخصیات کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نواز ا گیا ان میں پروین رضوی المعروف سنگیتا کو شعبہ ہدایت کاری،رائٹر محمد حفیظ طاہر کو شعبہ فن،غلام قادر مرحوم المعروف قادر علی شگن کو شعبہ آرٹ،میوزک و کمپوزنگ جبکہ الطاف حسین المعروف طافو خان کو طلبہ نوازی،نرگس شاہین کو شعبہ نیوز براڈ کاسٹنگ ،سید افضال احمد مرحوم کو شعبہ اداکاری،شیر داد المعروف شیر میانداد کو شعبہ قوالی،محمد جاوید کو شعبہ مصوری ،محمد قمر سلطان کو شعبہ فن خطاطی،فرحت عباس شاہ کو شعبہ فن و شاعری،رانافضل حسین کو شعبہ فن،ادب و شاعری،ارشد ندیم شعبہ کھیل(اتھلیٹ)،احسن رمضان کو شعبہ کھیل(سنوکر)اور محمد نور دستگیر بٹ کو شعبہ کھیل(ویٹ لفٹنگ) شامل تھے ،نیز جن 14شخصیات کو تمغہ امتیازکے اعزازات سے نوازا گیا ان میں ملک سلیم احمد شعبہ شجاعت،محمد اشرف چدھڑ کو شعبہ شجاعت،پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کو شعبہ سائنس (ویٹرنری)،پروفیسر ڈاکٹر سلمان ایاز کو شعبہ طب،ڈاکٹر نصرت اللہ چود ھری کو شعبہ طب،پروفیسر کمال منیر کو شعبہ تعلیم ،جمیل احمد پال کو شعبہ آرٹ و ادب،نیلم احمد بشیر کو شعبہ ادب،ڈاکٹر شیخ محمد اقبال کو شعبہ ادب،شفیق احمد چشتی کو شعبہ کھیل(کبڈی)،ضیا الرحمن فاروقی مرحوم کو شعبہ صحافت،حسن جاوید کو شعبہ ایکسپورٹرز، شہزاد اصغر علی کو شعبہ ایکسپورٹرزاور ڈاکٹر وحید احمد شعبہ ادب شامل ہیں۔گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے امان اللہ خان ناصر، پروفیسر عبیداللہ درویش، ڈاکٹر محمد اشرف شاہین قیصرانی کو صدارتی حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا جبکہ شہدائے صحافت ارشاد احمد مستوئی اور اشرف زہری کو بعد از مرگ تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔بعدازاں گورنربلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے صادق علی، شراف شاد، ڈاکٹر نسرین گل، عصمت درانی، عبدالباری اسیر، رحمت بی بی تخلص آرزو زیارتوالہ، عبدالحیات، نبی بخش، شازیہ اکرم شاہوانی، محمد یاسین، رشید حسرت اور شبانہ سلطان سمیت 24شخصیات کو صوبائی ایکسیلینس ایوارڈز 2020 سے نوازا ،جبکہ شعیب علی، عارف علی، ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈاکٹر عبدالرئوف رفیقی، در محمد کاسی، ڈاکٹر عبدالرحمن کاکڑ، خدائیداد، خورشید علی حسن، ڈاکٹر عابدہ بلوچ، دائود شاہ ترین، پروفیسر احمد وقاص اور پروفیسر عارفہ علی کو صوبائی ایکسیلینس ایوارڈز 2021 سے نوازا گیا۔

گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے 11شخصیات کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مثالی خدمات انجام دینے پر صدارتی سول اعزازت سے نوازا،گورنر نے ڈاکٹر قبلہ ایاز کو مذہبی سکالر کی خدمات کے شعبہ میں گرانقدر خدمات پر صدارتی ایوارڈ ستارہ امتیاز سے نوازا،بشریٰ فرخ کو شعبہ فن و ڈرامہ اور اداکاری،گل زری وگمہ کو موسیقی و گلوکاری اورمسعودجان کوبلا ئنڈ کرکٹ شعبہ کھیل،عبدالعزیز خان تبسم کو شعبہ فن، فلم و ہدایتکاری میں غیرمعمولی خدمات پر صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔گورنرنے نصیب اللہ خان کو شجاعت کے شعبہ، زین اللہ کو شعبہ چترالی ستار نوازی موسیقی و گلوگاری، فرہاج سکندریارخان کو خدمات عامہ،ڈاکٹر فرید اللہ خان کو خدمات عامہ،سورج نرائن عرف نرائن لال کو شعبہ ادب و عوامی خدمات کے اعتراف اورمحمدموسیٰ خان خیل شہید کو صحافت کے شعبہ میں غیر معمولی خدمات پر صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز بعد ازوفات سے نوازاجو ان کے بھائی عیسیٰ خان خیل نے وصول کیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 28افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کئے جن میں پروفیسر ڈاکٹر انجینئر بھاوانی شنکر چودھری، محمد آصف پیر، حسن علی اصفہانی عرف حسن جہانگیر، سید منظر حسن عرف حسن منظر، ڈاکٹر معین الدین عقیل اور نصیر ترابی (مرحوم)کوستارہ امتیاز ، ڈاکٹر محبوب علی سیال، انور حسین وسترو، استاد عبداللہ خان، انجم ایاز، آر ایم نعیم (محمد نعیم)، سائیں داد اور ماسٹر الطاف حسین (مرحوم) کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ،ہ فرح ناز قمر، نور جہاں بلگرامی، محمد اقبال لطیف، محمد حنیف عرف حنیف شہزاد، ذوالفقار سیال، محمد اویس قادری، اجے لالوانی ، محمد عارف خان (مرحوم)، محمد یاسین ملک، شبیر دیوان، فواد حامد احمد، خالد محمود، یعقوب علی زمیندار اور امین ہاشوانی کو تمغہ امتیاز کا اعزاز دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں