شہباز شریف بڑے بھائیوں کی طرح ، ان سے میرے اچھے تعلقات ہیں :محسن نقوی

 شہباز شریف بڑے بھائیوں  کی طرح ، ان سے میرے  اچھے تعلقات ہیں :محسن نقوی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی رہائشی غیر ملکیوں کا ڈیٹا پہلے سے موجود ہے ۔

آئی جی اسلام آباد غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کے خلاف کمر کس لیں۔انہوں نے کہا کہ جن غیر ملکیوں کے پاس کارڈ موجود ہیں، ان کے لیے 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے ۔ 3 ماہ کے بعد ان کو بھی جانا پڑے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہباز شریف سے ہمیشہ اچھے تعلقات ہیں، وہ بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ میڈیا پر شہباز شریف اور میرے تعلقات کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات ہمیں بہت زیادہ ہیں۔ اس حوالے سے چین کے ساتھ مل کر بہتر لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ سکھ یاتریوں کے لیے آن آرائیول ویزا سسٹم ہو۔ محسن نقوی نے کہا کہ 3 ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی حالت تبدیل کریں گے ۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں