پہلے 10ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11فیصد کمی

 پہلے 10ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11فیصد کمی

اسلام آباد(اے پی پی)ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔

او سی اے سی کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 0.87 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 53 فیصدکم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1.87ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اپریل 2024 میں ملک میں 0.03 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت دیکھنے میں آئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 59 فیصد کم ہے ۔ گزشتہ سال اپریل میں ملک میں 0.07 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں فرنس آئل کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر 33 فیصد کی کمی ہوئی۔ مارچ میں 0.04 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جو اپریل میں کم ہو کر 0.03 ملین ٹن ہو گئی۔ جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں