دنیا میں کہاں ٹیکس لگانے سے مہنگائی کم ہوتی؟حافظ نعیم

 دنیا میں کہاں ٹیکس لگانے سے مہنگائی کم ہوتی؟حافظ نعیم

لاہور،کراچی (سٹاف رپورٹر ، مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا میں کہاں ٹیکس لگانے سے مہنگائی میں کمی ہوتی ہے ؟ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر سب سے بڑا حملہ کیا گیا۔

ادارہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ فارم 47 والے وزیراعظم نے اپنی تقریر میں کہا ملک کو آصف زرداری و دیگر کی رہنمائی میں ڈیفالٹ سے بچایا، وزیراعظم نے کہا یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جعلی حکومت کے نمائندے بن کر بیٹھے ہیں، جو آئی ایم ایف نے کہہ دیا بجٹ بنا کر رکھ دیا، ملک کی ایکسپورٹ کم ہوگئی ہے ، ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے ۔ بجٹ میں جاگیرداروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیاجو75سال سے ملک کا خون چوس رہے ہیں۔ دبئی میں جنہوں نے جائیدادیں خریدیں ان کے پاس منی ٹریل نہیں۔اس موقع پر مرکزی نائب امیرڈاکٹر اسامہ رضی،امیرکراچی منعم ظفر خان،نائب امرا سیف الدین ایڈووکیٹ،نوید علی بیگ، سیکرٹری توفیق الدین صدیقی ودیگر بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں