پنیر بریانی میں ‘‘ہڈی’’ نکل آئی، سبزی خور صارف کی شکایت

پنیر بریانی میں ‘‘ہڈی’’ نکل آئی، سبزی خور صارف کی شکایت

حیدرآباد دکن(نیٹ نیوز) سبزی خور صارف کے آن لائن آرڈر کیے گئے کھانے سے ‘‘ہڈی’’ نکل آئی۔

بھارتی ریاست حیدرآباد میں سبزی خور صارف اویناش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘‘ایکس’’ پر آن لائن آرڈر کیے گئے کھانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شکایت کی ہے کہ ان کی پنیر بریانی میں سے ‘‘ہڈی’’ نکلی ہے ۔سوشل میڈیا صارف اویناش نے آن لائن پورٹل سوئیگی کے ذریعے ویج بریانی کا آرڈر دیا تھا۔ لیکن خلافِ توقع انھیں جو بریانی بھیجی گئی اس میں سے چکن کی ہڈی برآمد ہوئی۔ اویناش نے شہر کے مشہور ریستوران کی فرنچائز سے پنیر بریانی منگوائی تھی، جس میں سے ہڈی نکل آئی۔ایکس صارف اویناش نے اپنی پوسٹ میں کھانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘‘میں نے محفل سے پنیر بریانی کا آرڈر دیا تھا، جس میں سے یہ ہڈی نکلی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں