آج تک مجھے مرد کی کمائی نصیب نہیں ہوئی:ریشم

آج تک مجھے مرد کی کمائی  نصیب نہیں ہوئی:ریشم

لاہور (این این آئی)سینئر اداکارہ ریشم نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ چھوڑ کر عمرے کی ادائیگی کے لیے گئیں تھیں۔

 ان سے کہا گیا کہ مسجد الحرام کے مینار دیکھ کر جو دعا مانگیں گی وہ قبول ہو گی۔اس موقع پر ریشم نے دعا کی کہ ‘یا اللّٰہ، عزت دینا تو کبھی تکبر نہ دینا اور میرا ہاتھ ہمیشہ دینے والا رکھنا، لینے والا نہ بنانا۔اداکارہ کے مطابق ان کی یہ دعا اس طرح قبول ہوئی کہ آج تک انہیں مرد کی کمائی نصیب نہیں ہوئی۔ وہ کہتی ہیں کہ اس میں اللّٰہ کی کیا حکمت ہے ، یہ وہ نہیں جانتیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں