تعلقات میں فاصلہ دل کو اور قریب لے آتا ہے :اننیا پانڈے
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے اکثر لو لائف کے سبب خبروں کی زینت بنی نظر آتی ہیں جب اننیا پانڈے سے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں لانگ ڈسٹنس ریلیشن شپ کے بارے میں ان کی رائے پوچھی گئی تو اس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کبھی کبھار تھوڑی جگہ ہونا صحت مند ہوتا ہے ۔ میرا خیال ہے کہ 45 دن تک نہ ملنا کافی ہے ، یہ زیادہ برا نہیں ہے ۔ دو مہینے ٹھیک ہیں۔ درحقیقت، فاصلہ دل کو اور قریب لے آتا ہے ۔اداکارہ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ وہ ایک بہتر پارٹنر بن گئی ہیں۔