کاسمیٹک سرجری کے بعد سب ایک جیسے دکھتے ہیں:نیلم منیر

 کاسمیٹک سرجری کے بعد سب ایک جیسے دکھتے ہیں:نیلم منیر

کراچی (شوبز ڈیسک )اداکارہ نیلم منیر نے خوبصورتی بڑھانے کیلئے سرجری کروانے کے بجائے قدرتی خوبصورتی کو ترجیح دے دی۔

نیلم منیر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ ‘خوبصورتی اور وقار عمر کے ساتھ آتے ہیں۔ آپ کو بڑھاپے ، چھائیوں اور جھریوں کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ اپنی قدرتی جلد میں خوبصورت لگتے ہیں۔ عمر آپ کی شخصیت اور وقار میں اضافہ کرتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا آپ ڈاکٹر ہیں، آپ بہتر جانتی ہیں کہ بوٹاکس کروانے والے تمام چہرے ایک جیسے لگتے ہیں۔ کیا وہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے ؟ میرا ماننا ہے کہ ہر فرد کو اپنی شکل و صورت پر اعتماد ہونا چاہیے ، لیکن اگر کوئی ان پروسیجرز کو پسند کرتا ہے تو یہ ان کی اپنی پسند ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں