دیہاتی خواتین اداکاراؤں سے زیادہ خوبصورت:کنگنا

دیہاتی خواتین اداکاراؤں سے زیادہ خوبصورت:کنگنا

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کی اداکارہ و بھارتی سیاستدان کنگنا رناوت نے ہماچل پردیش کی دیہاتی خواتین کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بالی ووڈ اداکاراؤں جتنی یا ان سے بھی زیادہ محنتی اور خوبصورت قرار دے دیا۔

کنگنا رناوت نے انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اداکارہ پریتی، یامی اور پرتیبھا رانتا کے ساتھ اپنی ایک تصویر مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے ایک نوٹ لکھا۔اپنی انسٹاگرام سٹوری کو کیپشن دیتے ہوئے اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ میں جب بھی ہماچل جاتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ ہم جیسی یا ہم سے بھی بہتر دکھنے والی خواتین کھیتوں میں انتھک محنت کرتیں ہیں، مال مویشی بھی سنبھالتی ہیں، ان کی زندگی میں کوئی انسٹا ریل نہیں ہے ، وہ بس ضروریات زندگی پوری کرنے میں مصروف ہیں، تو مجھے لگتا ہے کہ وہ بھی تعریف کی مستحق ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں