سابق صدر عارف علوی نے ڈینٹل پریکٹس شروع کردی

سابق صدر عارف علوی نے  ڈینٹل پریکٹس شروع کردی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی مدت پوری کرنے کے 8 ماہ بعد ڈینٹل پریکٹس شروع کردی۔

سابق صدرکے بیٹے عواب علوی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے جوش و خروش کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم ان کی واپسی پر بہت خوش ہیں اور وہ (ڈاکٹر عارف علوی) فعال طور پر مشاورت اور دانتوں کے علاج کر رہے ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی دندان سازی میں 55 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں، اپنے کیرئیر کے دوران ڈاکٹر علوی نے دندان سازی کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔عواب علوی نے ایکس پر اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ پانچ سال تک پاکستان کے 13ویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد وہ اپنے مریضوں سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے اوردانتوں کی معیاری دیکھ بھال جاری رکھنے کے لیے بے چین ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں