پوزیشن ہولڈر طلباپر انعامات کی بارش،مزدوروں کو1200فلیٹ مفت دینگے:مریم نواز

پوزیشن ہولڈر طلباپر انعامات کی بارش،مزدوروں کو1200فلیٹ مفت دینگے:مریم نواز

لاہور(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور بورڈ کے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرزطلبہ پر انعامات کی بارش کردی ۔وزیر اعلیٰ نے پوزیشن ہولڈرزطلبا اور طالبات کووزیر اعلیٰ آفس میں مدعو کرکے ملاقات کی۔

مریم نواز تقریب میں اپنی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے لئے پوزیشن ہولڈرز کی فیس کی ادائیگی کا اعلان بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ نے طلبہ کی تعلیم کے تمام اخراجات ادا کرنے کی ہدایت کی۔ ایک طالبہ گھر کے حالات بتاتے ہوئے آبدید ہ ہو گئی اور کہا اعلیٰ تعلیم کے لئے والدین پر بو جھ نہیں بننا چاہتی ہوں۔ پہلے لوگوں نے وعدے پورے نہیں کئے ، اب پتہ چل رہا ہے مریم نواز ہماری وزیر اعلیٰ ہیں۔ایک طالبعلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ کی دعوت سے فخر محسوس ہو رہا ، اعتماد بڑھا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو ٹرافیاں ، تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعاما ت دیئے ۔ مریم نواز نے پہلی پوزیشن والے طلبہ کو تین، تین لاکھ، سیکنڈ کو دو، دو لاکھ اور تھرڈ پوزیشن والوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے چیک دیئے ۔پوزیشن ہولڈرز نے وزیر اعلیٰ سے کھل کر باتیں کیں اور خوشی کا اظہار کیا۔ مریم نوازشریف نے کہا ہونہار طلبہ کے درمیان بیٹھ کر فخر محسوس کر رہی ہوں۔پوزیشن ہولڈرز کی قابلیت دیکھ کر رشک آتا ہے ۔

پوزیشن ہولڈرز میں محمد کاشف، معیز حیدر، عبید اللہ عثمان، ماہین سجاد، عبیرہ اصغر، زینب آصف، سحر شکیل، لائبہ،غلام ہمایوں دین، احتشام الحق، محمد فرحان، حفصہ، مائرہ عمران، حافظہ کائنات عامر، مائرہ خرم شامل تھے ۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ۔وزیر اعلیٰ نے اعلا ن کیا ٹیکسلا اور سندر لیبر کالونیوں میں مزدوروں کو 1224 فلیٹس بلا قیمت دینگے ۔ انہوں نے مزدوروں کیلئے 6ارب روپے کی ڈیتھ اور میرج گرانٹ ادا کرنے کا حکم دیا ، گزشتہ دور حکومت میں 29 ہزار ورکرز کو ڈیتھ اور میرج گرانٹس ادا نہیں کی گئی تھیں ۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر گارمنٹ سٹی میں خواتین ورکرز کیلئے دو ہاسٹل بنانے کی منظوری بھی دی گئی،شیخوپورہ میں 704 خواتین ورکرز کو مفت رہائش فراہم کی جائے گی۔انہوں نے ورکرز سکالرشپ پروگرام، لیبر کالونیوں کے قیام، مزدوروں کیلئے بہتر طبی سہولیات،محکمہ لیبر میں اصلاحات، آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور کم از کم اجرت کے قوانین پر عملدرآمد کا حکم دیا۔مریم نواز نے کہا ہر مزدور کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ،سٹیک ہولڈرز کو فوری اعتماد میں لے کر کم از کم اجرت نافذ کی جائے ۔

انہوں نے کہا ہر ورکر کو پوری اجرت نہ ملنا تکلیف دہ امر اورڈومیسٹک ورکرز پر لیبرلاز کا نفاذ نہ ہونا افسوس ناک ہے ۔ مریم نواز نے کہا سینٹری سٹاف کے لئے نالوں اور مین ہول کی صفائی کے دوران سیفٹی گیئر کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔وزیراعلیٰ سے برطانوی ماہر تعلیم سر مائیکل باربر کی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات ہو ئی جس میں فائیوکی ایریا،تعلیم ، صحت، ایئر کوالٹی ،سالڈویسٹ مینجمنٹ اور ریونیو موبلائزیشن پر تبادلہ خیال اور نئی تعلیمی پالیسیوں کے نفاذ کے لیے انتظامی ولاجسٹک اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ سر مائیکل باربر نے تعلیمی اصلاحات کیلئے پنجاب حکومت کی کوششوں اور اقدامات کو سراہا۔وزیر اعلیٰ نے سی ایم ویژن 2030 پر گفتگو کرتے ہوئے کہانیو ایجوکیشن سٹرکچرکیلئے ایجوکیشن پالیسی میں نمایاں تبدیلیاں کی جارہی ہیں،طلبا میں تنقیدی سوچ، مسئلہ حل کرنے کی مہارت اور ڈیجیٹل خواندگی کو نصاب میں شامل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازسے رکن صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ نے بھی ملاقات کی جس میں ٹیوٹا اور ٹیکینکل ایجوکیشن میں جدت سے متعلق امور،عوامی فلاح و بہبود کے پراجیکٹ، مسائل اور ضروریات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا سکلز ڈویلپمنٹ انیشیٹیو نوجوانوں کیلئے کامیابی کی نوید ہوگا، ٹیوٹا کورسز کیلئے طلبہ کی تعداد 4 ہزار سے بڑھا کر بتدریج 40 ہزار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ایجوکیشن سے نوجوانوں کو ہنر مند بنانا چاہتے ہیں،نوجوان معاشی طور پر با اختیار ہوگا تو اپنی فیملی کو سپورٹ کرسکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں