فرانس میں پنیر کے پہلے میوزیم کا افتتاح کردیاگیا

فرانس میں پنیر کے پہلے میوزیم کا افتتاح کردیاگیا

پیرس(نیٹ نیوز) فرانس میں اولمپک گیمز کے دوران پہلے پنیر میوزیم کا افتتاح کردیا گیا ،میوزیم کی ویب سائٹ کے مطابق Muse du Fromage نامی میوزیم کو فرانسیسی پنیر ملکی ورثہ اور۔

 خطوں کی تاریخی معلومات کے لیے ایک تعلیمی اور انٹرایکٹو جگہ کے طور پر قرار دیا گیا ہے ۔میوزیم کے بانی، پیئر برسن نے میزیم کو فرانس میں پنیر بنانے کے فن کو زندہ رکھنے کے مقصد سے بنایا ہے جو گائے ، بھیڑ اور بکری کے دودھ سے بنی 56 علاقائی اقسام کی پنیر کا حمل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہم دیگر کھانوں کے بارے میں بہت کچھ سنتے ہیں کہ وہ کیسے بنتے ہیں اور ذائقے کی باریکیوں کو جانتے ہیں لیکن پنیر کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ۔ اگرچہ لوگ اسے کھانا پسند کرتے ہیں اور پنیر کی مانگ اب بھی زیادہ ہے لیکن بہت کم نوجوان اس کی تیاری میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں