کرکٹ کے تمام امور وقار یونس کے حوالے

کرکٹ  کے  تمام  امور  وقار یونس  کے  حوالے

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سابق ٹیسٹ کپتان اوربوریوالہ ایکسپریس کے نام سے مشہور وقاریونس چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ایڈوائزر برائے کرکٹ افیئرز اور کرکٹ کے تمام امور کے ذمہ دار ہونگے۔۔

انہوں نے اپنے عہدے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ چیئرمین محسن نقوی انتظامی امور دیکھا کرینگے ۔شعبہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، سلیکشن کمیٹی کے امور، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کرے گا اورچیئرمین پی سی بی ساری توجہ ایڈمنسٹریشن پر دیں گے ۔ پی سی بی آئین 2014 کے مطابق چیئرمین اپنی پاور کسی کو سونپنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں ایشین کرکٹ کونسل کی آئندہ دو سالہ مدت کیلئے پاکستان صدارت سنبھالے گا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اے سی سی کے نئے صدر ہونگے ۔ایشین کرکٹ کونسل کا صدر روٹیشن پالیسی پر بنتا ہے ، اس وقت ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھارتی بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ ہیں جنہیں رواں برس جنوری میں ایک سال کی توسیع ملی تھی ۔ جے شاہ مدت پوری ہونے پر اے سی سی کی صدارت سے الگ ہو جائیں گے ۔ اے سی سی کے اکتوبر نومبر میں ہونے والے اجلاس میں باقاعدہ صدارت کا اعلان کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں