مسلح افرادنے فیسکو ملازمین کو دفتر گھس کرتشدد کانشانہ بنادیا

 مسلح افرادنے فیسکو ملازمین کو دفتر گھس کرتشدد کانشانہ بنادیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیسکو ملازمین کو دفتر میں گھس کر مسلح افراد کی جانب سے تشدد کانشانہ بنادیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آبادکے علاقے کینال گارڈن میں قائم فیسکو آفس میں دو گاڑیوں پر سوار مسلح ملزمان کی جانب سے دھاوا بول دیاگیااور دفتر میں موجود افسران و ملازمین کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنانے کے ساتھ گن پوائنٹ پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں، بعد ازاں ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرارہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں