برطانیہ:دہشتگردی کا الزام ثابت پاکستانی نژاد انجم چودھری کو عمر قید

برطانیہ:دہشتگردی کا الزام ثابت  پاکستانی نژاد انجم چودھری کو عمر قید

لندن(اے ایف پی)برطانوی عدالت نے پاکستانی نژاد انجم چودھری کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ 57 سالہ انجم چودھری پر کالعدم دہشتگرد تنظیم المہاجرون کو ہدایات دینے کا جرم ثابت ہوا۔

پراسیکیوٹرز نے لندن کی وولوچ کراؤن کورٹ میں بیان دیا کہ انجم چودھری نے 2014 کے بعد خاص مدت تک دہشتگرد تنظیم کو ہدایات دیں۔عدالت نے الزام ثابت ہونے پر انجم چودھری کو 26سال قید کی سزا سنا دی۔یاد رہے مجرم کو گزشتہ برس 17 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں 85 برس عمر سے زائد ہونے پر ہی رہا کیا جا سکے گا۔اس سے قبل انجم کو 2016 میں داعش کی حمایت کے جرم میں بھی سزا سنائی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں