جیا بچن پارلیمنٹ میں امیتابھ کے نام سے پکارنے پر ناراض

جیا بچن پارلیمنٹ میں امیتابھ کے نام سے پکارنے پر ناراض

نئی دہلی(شوبزڈیسک )بھارت کی سینئر اداکارہ جیا بچن پارلیمنٹ میں اپنے نام کے ساتھ شوہر امیتابھ بچن کا نام لگانے پر خفا ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور سیاستدان راجیہ سبھا کی رکن جیا بچن کو راجیہ سبھا کے ڈپٹی سپیکر نے نے اجلاس سے خطاب کرنے کے لیے دعوت دیتے ہوئے ہوئے جیا امیتابھ بچن کہہ کر مخاطب کیا۔ جیا بچن امیتابھ بچن کا نام لینے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری الگ سے بھی ایک پہچان ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی سپیکرکومخاطب کیا اور کہا کہ اگر آپ صرف جیا بچن بھی کہتے تو کافی ہوجاتا۔ یہ کچھ نیا طریقہ ہے کہ خواتین اپنے شوہروں کے نام سے پہچانی جائیں۔ ان کی اپنی کوئی شناخت کوئی کامیابی اور پہچان نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں