جرمن ہوٹل انوکھے ڈیزائن کے قالین کیوجہ سے مرکز نگاہ

جرمن ہوٹل انوکھے ڈیزائن کے قالین کیوجہ سے مرکز نگاہ

کولوگنی(نیٹ نیوز) جرمنی کے شہر کولوگنی میں موجودایک ہوٹل کی انتظامیہ نے راہداری میں بے وجہ گھومنے یا شور کرنے والے گاہگوں کو کمرے میں ۔

رکھنے کیلئے راہداری کے فرش کا ایسا ڈیزائن تیار کیا ہے جو لوگوں کے دماغ کو چکرا دے ۔سمندر کے نیلے رنگ کے قالین ذہنی الجھن والے ڈیزائن پر مبنی ہیں۔ اس قالین کی تصویر Reddit پر ایک صارف نے شیئر کی جو کہ ہوٹل کے دورے کے دوران اس کا فرش دیکھ کر حیران رہ گیا۔صارف نے لکھا کہ قالین پر اس پیٹرن والی لکیریں مہمانوں کو الجھا دیتی ہیں- ایسا لگتا ہے جیسے فرش کوئی ہموار سطح نہیں ہے ۔ آپ اپنے ہوٹل کے لیے اس قالین کا انتخاب کیوں کرینگے  ایک صارف نے کہا کہ یہ لوگوں کو راہداریوں میں کھڑے رہنے اور زیادہ چلنے پھرنے سے روکتا ہے جبکہ بچوں کو بھی کمروں میں ہی رہنے پر مجبور کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں