خون بہنے کی حالت میں مبتلا شخص کی ناک سے جونک برآمد

 خون بہنے کی حالت میں مبتلا شخص کی ناک سے جونک برآمد

اتر پردیش(نیٹ نیوز) بھارت میں پیش آئے ایک عجیب و غریب واقعے میں ایک شہری کی ناک سے زندہ جونک برآمد کی گئی ہے ۔

اتر پردیش کے پریاگ راج کے نازرتھ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کی ناک سے زندہ جونک کو نکالا ہے ۔میڈیا نیوز کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ سیسل اینڈریو نامی مریض مریض نے داکٹروں سے رابطہ کیا اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ ناک کے اندر عجیب حرکت محسوس کررہا ہے ۔جب ڈاکٹروں نے ناک کا معائنہ کیا تو انہیں اس کے بائیں نتھنے کے اندر ایک جونک چھپی ہوئی پائی۔ای این ٹی سرجن ڈاکٹر سبھاش چندر ورما نے معائنے کیلئے دوربین کا استعمال کیا تاکہ ارد گرد کے ٹشوز کو نقصان نہ پہنچے ۔ڈاکٹر ورما نے بتایا کہ ناک کے اندر جونک ملنا ایک عجیب اور نایاب واقعہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں