پاکستانی تاجروں کیلئے زیرو بیورو کریسی، یواے ای قونصل جنرل

 پاکستانی تاجروں کیلئے زیرو بیورو کریسی، یواے ای قونصل جنرل

کراچی(بزنس رپورٹر)متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کراچی چیمبرآف کامرس کا دورہ کیا اور تاجروں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بخیت عتیق کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی تاجروں کی آسانی کیلئے زیرو بیورو کریسی کی شروعات کردی ہے، جس سے تاجروں کو کاروبار شروع کرنے میں بہت آسانی پیش آئے گی اور کسی ایجنٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ تاجر آن لائن اپنا کاروبار رجسٹر کراسکیں گے ۔کاروباری حضرات کیلئے آن لائن پورٹل بھی متعارف کرادیا ہے ،جس سے مزید آسانی پیدا ہوگی اور ملکی معیشت پر مثبت اثرات رونما ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ 50 سال قبل پاکستان نے متحد عرب امارات کی ہرشعبے میں مدد کی تھی اورآج متحدہ عرب امارات جہاں ہے پاکستان کا بڑا ہاتھ ہے ۔پاکستان میں کھانے کے کاروبار میں زیادہ مواقع ہیں جس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے تاجر دوست اقدام سے کاروبار بڑھانے میں بہت مدد ملے گی اور نئے تاجر بھی اس سے بھر پور فائدہ اٹھا سکیں گے ۔تاجروں نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی  کاشکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں