بھارت :لینڈ سلائیڈنگ ، پورا گاؤں ملیامیٹ ، 123 ہلاک

بھارت :لینڈ سلائیڈنگ ، پورا گاؤں ملیامیٹ ، 123 ہلاک

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی ریاست کیرالہ میں بارش اور سیلاب کے بعد لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی،پورا گاؤں ملیامیٹ ہو گیا ۔

 مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باعث پہاڑ سے مٹی کا ایک بڑا تودا دیہات پر گر گیا۔ پورا گاؤں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔مٹی کے تودے تلے درجنوں گھر دب گئے ۔ امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 123 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ اب بھی ملبے میں 100 کے قریب افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔مٹی کے تودے تلے گاڑیاں اور مویشی بھی دب گئے ،سیلابی ریلے میں بھی بہت سی گاڑیاں اور افراد کے بہہ جانے کی اطلاعات ہیں۔ایک پُل کے ٹوٹ جانے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ امدادی کاموں کے لیے فوجی ہیلی کاپٹرز بھی طلب کرلیے گئے ۔ دوسری جانب ریاست جھارکھنڈ کے علاقے جمشید پور کے قریب ٹرین پٹری سے اترنے سے 2 افراد ہلاک، 20 زخمی ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں