ڈالر کی قدر میں 16 پیسے اضافہ تولہ سونا 400 روپے سستا

 ڈالر کی قدر میں 16 پیسے اضافہ تولہ سونا 400 روپے سستا

کراچی(بزنس رپورٹر)ڈالرز کی قدر میں 16 پیسے اضافہ اور عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں امریکی ڈالر 16پیسے مہنگا ہوکر 278.66 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کمی کا رجحان رہا ۔ عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 2388 ڈالر ہوگئی ۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 400روپے کمی سے 2 لاکھ 52ہزار ہزار 300 روپے ہوگئی ۔10 گرام سونے کی قیمت 344 روپے کمی سے 2 لاکھ 16 ہزار 306 روپے کا ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں